وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک شناختی کارڈ اور زمین کا کاغذ دکھا دیں اور قرض لےجائیں،سو فیصد بیلیٹنگ کے ذریعے قرعہ اندازی ہوگی،ایک سال میں ایک لاکھ گھروں کیلئے ہم قرض دیں گے،بہت غریب طبقوں سے بھی درخواستیں آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہناتھا کہ14 ہزار مہینے پر قرض دیں گے، 9سال میں قرضہ ادا کرنا ہے اس میں زیرو سود ہے،ہر مہینے مزید لوگوں کو قرض ملیں گے، 3مہینے کا ٹائم دیا جائے گا،ہم نے اس قرض کیلئے خصوصی سینٹرز قائم کردیے ہیں،تمام شہروں میں آج یہ قرض دیے جائیں گے،نوازشریف اور مریم نواز کو آپ کی فکر ہے،شہبازشریف دن رات کام کررہے ہیں،ملک ٹیک آف کرگیاہے،ابھی بھی کچھ لوگ انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا پورا فوکس جلاؤ گھیراؤ، مار دو مرجاؤ پر ہے، میں کسی کی گالم گلوچ کا جواب نہیں دینا چاہتی نہ میرے پاس وقت ہے،انھوں نے بار بار پنجاب میں احتجاج کی کال دی، کے پی سے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر لاتے ہیں،لاہور میں جلسہ کیا پورے پنجاب سے 2ہزار بندہ نہیں نکلا۔
وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ اگلے 5سال میں 5لاکھ گھر بنیں گے، حکومتیں خودگھر بنائیں تو اس میں کچھ اور معاملات چلے جاتے ہیں، پہلے مرحلے میں شہروں میں ایک سے پانچ مرلہ، دیہات میں 10مرلے تک زمین ہے تو قرضہ لے سکتے ہیں، میں نے نواز شریف سے ضد کی کہ آپ اس تقریب میں شرکت کریں، حکومت پنجاب کی ہو یا وفاق کی، جس شخص کے تمام خواب ہیں ہم ان کے روح رواں ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ پروجیکٹ میاں نواز کا پروجیکٹ ہے، عوام کے خوابوں کو پورا کرنا میں نے نواز شریف سے سیکھا،ڈیڑھ مہینے کی قلیل مدت میں قرض کی قسط ہم اپنے بہن بھائیوں کو دینے جارہے ہیں، یہ سات تو بلین کا منصوبہ ہے، میاں نوازشریف نے کہا تھا لوگوں کو گھر دے دو باقی وہ خود چلا لیں گے، میرے پاس زیادہ پیسے نہیں تھے، تقریباً پانچ لاکھ درخواستیں موصول ہوئی۔