Featuredپنجاب

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوور چک سے ملاقات

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نےماسکو میں روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سےملاقات کی۔روس اور پاکستان کے متعلقہ محکموں کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان اور روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات کے دوران تاپی گیس پراجیکٹ، دو طرفہ تجارت، ذرائع مواصلات اور مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان، ایران، آذربائیجان اور روس تک مجوزہ تجارتی راہداری اور ریل ٹریک کی تعمیر پر بھی گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہناتھاکہ ماسکو میں پہلے پاک روس بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد مثبت نتائج لائے گا۔ دونوں ممالک کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان بامقصد اور سودمند تجارتی رابطوں میں اضافہ کریں گے۔ روس سے دوطرفہ کاروباری شراکت اور مزید منصوبوں میں باہمی معاونت کے خواہا ں ہیں۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ماسکو کی بزنس کمیونٹی سے بات چیت مفید رہی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ روس کے ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچک نے پاکستان کے لیے مکمل تعاون اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

روسی ڈپٹی وزیراعظم کاکہنا تھاکہ نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈورمیں پاکستان کی دلچسپی لائق تحسین ہے،یہ یورو ایشیا اور شمالی وجنوبی ممالک میں رابطے کے لیےبہترین تجارتی روٹ ہوگا،ملاقات میں روسی وزیر ٹرانسپورٹ رومان سٹاراووت اورڈپٹی منسٹر صنعت و تجارت الیکسی گروزدیف بھی موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close