Featuredدنیا

ایران کے جوہری تنصیبات پر حملوں کی حمایت نہیں کی جائے گی : امریکی صدر

اسرائیل کی جوابی کارروائی متناسب ہونی چاہیے

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ جی سیون ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات پر حملوں کی حمایت نہیں کی جائے گی

اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اتحادی ممالک کے سربراہان سے تبادلہ خیال کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور برطانیہ سمیت جی سیون ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات پر حملوں کی حمایت نہیں کی جائے گی تاہم اسرائیل کی جوابی کارروائی متناسب ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورا مشرق وسطیٰ کا خطہ اس وقت خطرے میں ہے، جی سیون ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
صدر بائیڈن نےکہا کہ بہت جلد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کروں گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے خلاف مزید پابندیاں بھی لگائیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close