Featuredاسلام آباد

ڈی چوک پر احتجاج کی تیاری میں مصروف پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع

ڈی چوک آنے کی بات کرنے والا ہتھے چڑھ گیا تو کوئی نرمی نہیں برتیں گے ، وزیر داخلہ

 اسلام آباد:  ڈی چوک پر احتجاج میں شرکت کیلیے آنے والے 412 افراد گرفتار ، 60 افراد کا تعلق افغانستان سے نکلا ۔

وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے جمعے کو ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج کی تیاری میں مصروف پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے ڈی چوک پراحتجاج میں شرکت کیلیے آنے والے 412 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سے 60 کا تعلق افغانستان سے ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق احتجاج میں شرکت کیلیے اسلام آباد آنے والے 412 افراد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے کیلوں والے ڈنڈے، غلیل اور کنچے برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان کو بارہ کہو، ترنول، سنگجانی سے گرفتار کیا گیا۔

مظاہرین کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر جمعہ 4 اکتوبر کو ڈی چوک پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے، جس کو روکنے کیلیے اتنظامیہ نے اقدامات کیے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close