کراچی: انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 100 انڈیکس 83000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر چکا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 83000 پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو عبور کرگیا۔ انڈیکس میں 391 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 83000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر چکا ہے۔
جمعہ کے روز بازارِ حصص مٰن سرمایہ کاروں کے کاروبار میں بڑھتے رجحان کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس 83113 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 82974 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا۔
معاشی تجزیہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات بتائی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد جیسے عوامل شامل ہو سکتے ہیں۔