Featuredدنیا

حزب اللہ نے ایک روز میں 17 اسرائیلی فوجی مار ڈالے

زمینی معرکوں میں صہیونی دشمن کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے

اسرائیلی فوج نے لبنان پر زمینی حملے کے بعد سے اب تک صرف 9 فوجی ہلاکتوں کا اعتراف کیا

حزب اللہ نے ایک ہی روز میں 17 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا تاہم اسرائیلی فوج نے اسکی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

اسرائیلی فوج نے لبنان پر زمینی حملے کے بعد سے اب تک صرف 9 فوجی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جھڑپوں کے دوران 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسلامی مزاحمتی آپریشن روم اپنے معتبر سیکورٹی ذرائع سے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتا ہے، بہادر جنگجوؤں سے ہونے والے معرکوں میں صہیونی دشمن کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close