Featuredاسلام آباد

توشہ خانہ ٹو کیس: بشری بی بی کی درخواست پر وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس، جواب طلب

بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا۔

بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےسماعت کی،بشری بی بی کی جانب سے خالد یوسف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی، بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت سےضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close