Featuredخیبر پختونخواہ
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، 6 خوارج ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خوارج کے درمیان فائرنگ میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت پانچ جوانوں سمیت شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں سے سپن وام میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے ہیں۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوان شہید ہوئے ہیں۔
خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کاروائی کی گئی، شہید سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللّٰہ، لانس نائیک اختر زمان اور لانس نائیک شاہد اللّٰہ شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔