Featuredدنیا

روس کا طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

ماسکو: روس نے 2003 میں طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا

روس کی وزارت خارجہ نے صدر ولادیمیر پوٹن کی ہدایت پر طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے لیے قانونی عمل شروع کردیا۔

روس کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلی سطح پر لیا گیا ہے۔

افغانستان کے بارے میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے بتایا کہ اس فیصلے کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے مختلف قانونی طریقۂ کار پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے رواں برس جولائی میں کہا تھا کہ روس افغانستان کی طالبان تحریک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا اتحادی سمجھتا ہے۔

یاد رہے کہ روس نے 2003 میں طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا اور اب اس فہرست سے ہٹانا افغانستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف ماسکو کا ایک اہم قدم ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close