Featuredاسلام آباد

اسلام آباد میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل، میٹرو بس سروس بھی بند

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں معمولات زندگی آج دوسرے روز بھی متاثر ہیں۔

اسلام آباد کی تمام بڑی شاہراہیں اور موبائل فون سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جڑواں شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز موجود ہیں۔

شہر میں امن و امان کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آئندہ دو روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوچکا ہے، خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

جڑواں شہروں میں چلنی والی میٹروبس سروس بھی آج مکمل طور پر بند رہے گی، راولپنڈی صدر اسٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بس سروس بند رہے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث گزشتہ روز دن بھر شہر اقتدار کے حالات کشیدہ رہے جگہ جگہ مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوتی رہیں ۔ ڈی چوک پہنچنے پر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کئی کارکنوں کو دھرلیا۔ پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں جبکہ ڈی چوک پرپولیس اورایف سی کی بھاری نفری موجود ہے۔ علی امین گنڈا پور کا قافلہ گزشتہ رات سے حسن ابدال کٹی پہاڑی پر محصور ہے۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث اسلام آباد میں کشیدگی، فیض آباد پر کارکنوں کا پتھراؤ، ڈی چوک پر بھی شیلنگ، خیبرپختونخوا سے روانہ قافلہ برہان انٹر چینج پرموجود ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جتنی چاہے رکاوٹیں ڈال لیں، ڈی چوک ہی ہماری منزل ہے

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ چھچھ اور پھر برہان میں کنٹینرز ہٹا کر جمعہ کی سہ پہر براہمہ پہنچ تھا۔ پولیس کی شیلنگ کے باعث قافلہ براہمہ پر ہی پھنس گیاتھا۔ تاہم کچھ دیر بعد قافلہ آگے بڑھنے میں کامیاب رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close