Featuredاسلام آباد
بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت نہیں دی ، چیئرمین پی ٹی آئی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سمیت کسی غیر ملکی کو احتجاج میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بیرسٹرسیف کے بیان پر پارٹی پالیسی واضح کردی، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا پی ٹی آئی کی جدوجہد اندرونی ہے۔ جے شکر کا پی ٹی آئی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں۔ کسی غیر ملکی کو اجازات نہیں وہ ہمارے معاملات پر تبصرہ کرے یا شرکت کرے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے دو نجی چینلز پر جے شنکر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جے شنکر تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کریں، ہم جے شنکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے احتجاج سے خطاب کریں، بھارتی وزیر خارجہ آئیں اور آئین کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں، ہندوستان جمہوریت کا دعوی کرتا ہے تو جے شنکر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں۔