کراچی: شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق پولیس مقابلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے ہلاک دہشت گردوں سے بارودی مواد ، دو پستول ، بال بیرنگ اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا تعلق لشکر جھنگوی سے تھا جو اب تحریک طالبان میں شامل ہوٸے تھے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ اور انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشت گرد ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث ہونے کے علاوہ 35 سے زاٸد مقدمات میں ملوث تھے اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے ٹارگٹڈ لسٹ بھی ملی ہے جو شہر میں مزید تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔