Featuredدنیا

غزہ: اسرائیلی فوج کی مسجد اور اسکول پر وحشیانہ بمباری ، 24 فلسطینی شہید

غزہ: ایک سال سے جاری اسرائیلی بمباری میں غزہ کی 79 فیصد مساجد مکمل طور پر تباہ ہوگئیں

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اس مسجد اور اسکول کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین، بچوں اور بزگ شہریوں کی ہے۔

وزارت صحت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں مسجد اور اسکول سمیت متعدد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ شہید ہونے والوں کی تعداد 24 سے زائد ہوگئی جب کہ 100 کے قریب زخمی ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ کی وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ گزشتہ ایک برس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں ایک ہزار 245 مساجد میں سے 814 کو مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور دیگر 148 کو نقصان پہنچا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close