Featuredسندھ

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا

ابتدائی طور پر لگتا ہے دھماکا آئل ٹینکر میں ہوا ، ایس ایس پی ملیر

کراچی: ائیرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں  2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکےکی آواز کریم آباد، ڈیفنس اور جمشید روڈ کےاطراف بھی سنی گئی۔ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے، دو افراد شدید زخمی،تین گاڑیں اور چار موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد اطراف کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے مین تین کاریں اور چار موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ایک پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ ایک رینجرز کا جوان بھی زخمی ہوا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close