Featuredپنجاب

آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے حق میں میاں چنوں میں نوجوانوں کی ریلی

میاں چنوں میں آئینی ترمیم اور آئینی عدالتوں کے حق میں نوجوانوں نے ریلی نکالی، جس میں بڑی تعداد میں طلباء اور نوجوان تنظیمات کے نمائندگان شامل تھے۔

نوجوانوں کا مطالبہ تھا کہ آئینی ترمیم فوری طور پر منظور کی جائے تاکہ عوامی حقوق کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ آئین میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نظام عدل کو زیادہ مؤثر اور انصاف پسند بنایا جا سکے۔

شرکاء نے آئینی عدالت کے قیام کو عوام کو سپریم کورٹ سے دیر پہ ملنے والے انصاف کے لئے ایک موثر اقدام قرار دیا۔

پورے صوبے میں عوام اور نوجوان طلبہ آئینی ترمیم کے حق میں چلنے والی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close