Featuredاسلام آباد
بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ملی سہولیات کا ناجائز استعمال کیا، مقدمہ درج
اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت پرمقدمات درج ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نئی ایف آئی آر تھانہ سنگجانی میں درج کی گئی،جس کے بعد حالیہ پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف درج مقدمات کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی۔
مقدمے میں دہشت گردی سمیت 12 دفعات شامل،2500ہزار نامعلوم کارکنان بھی نامزد کیے گئے، مقدمے میں اغوا، ڈکیتی، اقدام قتل،سرکاری اسلحہ چھیننے کی دفعات بھی شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ملی سہولیات کا ناجائز استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی کے اکسانے پرعلی امین نے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا، اعظم سواتی نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کی مالی معاونت کی۔
مظاہرین نے پولیس سے اسلحہ، وائرلیس اور آنسو گیس شیل چھنے، مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر قتل کی نیت سے فائرنگ بھی کی، پولیس اہلکاروں نے درختوں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔