ملتان ٹیسٹ : پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 500 رنز بنالیے
ملتان:پہلے روز پاکستان نے دن کے اختتام پر4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھے۔ دوسرے روز کھانے کے وقفے تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 500 رنز بنالیے
آل راؤنڈر آغا سلمان 77 اور شاہین شاہ آفریدی 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ آج گرنے والی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے بعدازاں محمد رضوان صفر، عامر جمال 7 اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 82 رنز بناکر شعیب بشیر کا شکار بنے۔
پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 86 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھے۔ صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے۔ یہاں عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی۔
عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور 151 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
پاکستان کو چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 2 جبکہ شعیب بشیر اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔