Featuredخیبر پختونخواہ
خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار
اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کرنے کے خلاف صوبائی حکومت کی درخواست کو پشاورہائی کورٹ نے ناقابل سماعت قرار دیدیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی حکوت کی درخواست پرپشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دورکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے دائرہ اختیار پر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
ایڈوکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل عدالت میں پیش۔۔ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پختونخوا ہاؤس کو سی ڈی اے نے سیل کیا ہے۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے ایک خودمختار باڈی ہے۔ یہ ایکشن ایک خودمختار اتھارٹی نے لیا ہے۔ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کی پراپرٹی ہے۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہ ایک صوبے کا ہاؤس بند کرنا بالکل غلط ہے لیکن یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ آپ درخواست واپس لے اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔