Featuredدنیا

دمشق میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملہ ، 7 افراد جاں بحق

دمشق: اسرائیل برسوں سے شام میں ایران سے منسلک اہداف کے خلاف حملے کر رہا ہے

شام کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے مغرب میں واقع مضافاتی علاقے میزہ میں ایک رہائشی عمارت کو اسرائیل نے فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے جس میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 7 شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، سرکاری میڈیا نے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے آس پاس کے علاقوں میں نجی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ فضائی حملہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے آنے والے تین میزائلوں کے ذریعے کیا گیا جبکہ سرکاری میڈیا نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ شام کے فضائی دفاع نے دمشق میں دشمن اہداف کو روک دیا ہے۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل برسوں سے شام میں ایران سے منسلک اہداف کے خلاف حملے کر رہا ہے لیکن پچھلے سال 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس کے اسرائیلی سرزمین پر حملے کے بعد سے اس طرح کے حملوں میں مزید تیزی آئی جس نے غزہ جنگ کو جنم دیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close