Featuredپنجاب

وفاقی حکومت کا وزارت توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے پر غور

وفاقی حکومت نے دو بڑی وزارتوں توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت توانائی اور وزارت آبی وسائل کو اکٹھا کرنے پر مشاورت جاری ہے، دونوں وزارتیں ماضی میں ایک ہی جگہ کام کرتی تھیں اور ان کا وزیر اور سیکرٹری بھی ایک ہی ہوا کرتا تھا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک وزارت ہونے سے ایک طرف اربوں روپے اخراجات سالانہ کی بچت ہو سکے گی۔

ذرائع وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ فیصلے سے اضافی اسٹاف گاڑیوں ملازمین کو بھی کم کیا جا سکے گا، سمری تیاری کے مراحل میں ہے اور جلد حتمی شکل دے دی جائے گی ۔

ایک وزارت ہونے سے پانی بجلی کے منصوبوں کی رفتار بھی تیز ہو سکے گی۔

وفاقی کابینہ متعدد دیگر وزارتوں کو بھی ضم کرنے پر غور کر رہی ہے، حکومت غیر ضروری اخراجات کو اسی مالی سال میں کم کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس فیصلے سے انرجی واپڈا این ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close