Featuredاسلام آباد

صدر مملکت سے سعودی وزیر خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں وفد کی ملاقات

صدر آصف علی زرداری سے سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں سعودی وفد نے ملاقات کی۔ معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

صدر مملکت نے سعودی وفد سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں، جن کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ صدر زرداری نے پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا اور سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی قیادت کی تعریف کی۔

صدر آصف علی زرداری نے سعودی عرب کی ویژن 2030 کے تحت حاصل ہونے والی شاندار ترقی کو بھی سراہا اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ صدر آصف زرداری نے خطے اور اسلامی دنیا کی خوشحالی اور پرامن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری نے اعلان کیا کہ سعودی وفد پاکستان کے مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پر دستخط کرے گا جو دوطرفہ اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ دونوں ممالک نے زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close