Featuredخیبر پختونخواہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ، اہم امور پر غور

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ جاری ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی جرگے میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی میزبانی میں منعقدہ گرینڈ جرگے میں گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی جرگے میں شریک ہیں۔ اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹرعباد سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی جرگے میں اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کےارکان صوبائی اسمبلی، دیگرپارلیمنٹیرینز بھی جرگے میں شریک ہیں، ایمل ولی خان، پروفیسرابراہیم، محسن داوڑ، میاں افتخارحسین جرگے میں شریک، محمدعلی شاہ باچا، سکندرشیرپاؤ، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم بھی جرگے میں موجود ہیں۔

جرگے میں خیبر پختونخوا میں میں وامن وامان کی بگڑتی صورت حال اور خصوصاً ضلع خیبر کے واقعات کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے جان اور مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری اورترجیح ہے، ہم سب صوبے میں قیام امن کیلئے جمع ہوئے ہیں، جرگے کی قیادت کیلئے اعتماد کرنے پر شرکا کا شکریہ ادا کرتاہوں، جرگے میں شرکت پر پارلیمنٹیرینز اور سیاسی قائدین کا مشکور ہوں۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت پشاور میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر امیر مقام کے ساتھ ایمل ولی خان ، میاں افتخار اور سکندرحیات شیرپاؤ نے بھی شرکت کی۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے ساتھ کمانڈنٹ ایف سی بھی موجود تھے۔ شرکا نے صوبے میں قیام امن کے حوالے سے مشاورت کی۔۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی نے 25 ارکان پرمشتمل خصوصی کمیٹی کو تحلیل کرکے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں تمام اراکین اسمبلی پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی صوبے اورعوام کے حقوق کے لئے وفاق سےبات کریگی۔ اسپیکر کے پی اسمبلی کا کہنا تھا کہ خیبر میں دلخراش واقعہ ہوا جس میں ہمارے بچے شہید ہوئے۔ وفاقی حکومت کو بھی تمام معاملات پرآن بورڈ لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close