Featuredدنیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن سے نقصانات کا سلسلہ جاری

فلوریڈا: ساحلوں پر 5 سے 10 فٹ اونچی لہریں جبکہ سمندری طوفان کے زیر اثر علاقوں میں 160 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

سمندری طوفان ملٹن کے سبب امریکی ریاست فلوریڈا کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ فلوریڈا میں سمندری طوفان سے مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فلوریڈا کے حکام کے مطابق سینٹ لوسی کاؤنٹی میں 6 افراد ہلاک ہوئے، وولوسیا کاؤنٹی میں 3، سائٹرس کاؤنٹی میں 1، پولک کاؤنٹی میں 1، پنیلا کاؤنٹی میں 2، ہلزبرو کاؤنٹی میں 1، سرسوٹا کاؤنٹی میں 1 اور اورنج کاؤنٹی میں 1 شخص ہلاک ہوا پے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا کے ساحلوں پر 5 سے 10 فٹ اونچی لہریں جبکہ سمندری طوفان کے زیر اثر علاقوں میں 160 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان کے زیر اثر علاقوں میں طوفان کے ساتھ ہوا کے بگولوں نے بھی تباہی مچا دی ہے۔

تیز اور طوفانی ہواؤں سے کئی گاڑیوں اور گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، گھر تباہ ہو گئے، سیکڑوں درخت گر گئے جبکہ 26 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ 19 سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں طوفان ملٹن کے بعد نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے جبکہ سیلاب کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close