Featuredسندھ

کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ کتنا ہوسکتا ہے؟

محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں موسم گرم اور خشک رہے گا، درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔ علاوہ ازیں ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہی اور درجہ حرارت سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ شام کے وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں معمولی بارش بھی ہوئی جس کے بعد پورے شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کا نظام بیٹھ گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close