Featuredاسلام آباد

حکومت عدالتی اصلاحات پر مشتمل آئینی ترامیم فوری منظور کرانے کے لئے کوشاں

عدالتی اصلاحات پر مشتمل آئینی ترامیم فوری طور پر منظور کرانے کے لیے حکومت کی پھرتیاں جاری ہیں۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا چھٹا اِن کیمرا اجلاس آج پھر ہوگا۔

آئینی ترامیم فوری طور پر منظور کرانے کے لیے 22 رکنی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت خورشید شاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیمی مسودے پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنا مسودہ لانے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت اور پیپلش پارٹی نے گزشتہ روز اپنا مسودہ کمیٹی ارکان سے شیئرکیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close