ماسکو: روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے پرامن جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہو گا۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے جائزوں پر گہری نظر ہے تاہم اس میں ایسے کوئی اشارے نظر نہیں آتے کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام کو فوجی چینل پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے ایران کے ملٹری استعمال کے لیے جوہری توانائی پر کہا کہ ہم حقائق سے رہ نمائی حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پروپیگنڈے اور الزامات پر کان نہیں دھرتے۔
وزیر خارجہ سرگئی لاورون نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی باقاعدگی سے اس قسم کی رپورٹیں اپنے بورڈ آف گورنرز کو پیش کرتی ہے۔ جن میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو یہ ایک انتہائی خطرناک اقدام اور اشتعال انگیزی ہوگا۔
یاد رہے کہ روسی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس قت سامنے آیا ہے جن اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔