Featuredاسلام آباد
شنگھائی سربراہی کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا
اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سربراہان، وفود اور مہمانوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی گئی ہے۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے مطابق فنل ایریاز، ہوٹلز اور وفود کی رہائش گاہوں پر سیکیورٹی تعینات ہوگی۔ شہریوں کی سہولت کےلیے ٹریفک کا مربوط پلان تشکیل دیا گیا ہے۔
آئی جی پولیس کے مطابق سرچ اور انفارمیشن بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی سربراہان، وفود اور مہمانوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی گئی ہے۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھھا کہ وزارت خارجہ، ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس بھی سیکیورٹی پر تعینات ہے۔ آرمی، رینجرز، ایف سی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں بھی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔
علی ناصر رضوی نے بتایا کہ پولیس کی 93 فیصد فورس سیکیورٹی انتظامات کیلئے تعینات ہے۔ اسلام آباد پولیس کے 9 ہزار سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔