Featuredسندھ

عارف علوی کلینک سیل؛ سندھ حکومت اور ایس بی سی اے سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کو سیل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ حکومت اور ایس بی سی اے سے جواب طلب کر لیا۔

دورانِ سماعت سینئر وکیل انورمنصور خان درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے,اس موقع پر سندھ حکومت کےوکیل نےجواب جمع کرانےکیلئےمہلت کی استدعاکردی۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈینٹل کلینک فوری کھولنےکاحکم دیاجائے۔

بعدازاں عدالت نےآئندہ سماعت پر سندھ حکومت،ایس بی سی اے کے وکیل سے جواب طلب کر لیا ،اور درخواست مزید سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close