Featuredخیبر پختونخواہ

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا مزید احتجاج کے حق میں نہیں، قیادت کو آگاہ کردیا

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا 15 اکتوبر کے احتجاج کو مؤخر کرنے کے حق میں ہے۔ ضلعی تنظیموں نے احتجاج مؤخر کرنے کے لئے صوبائی قیادت کو آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا 15 اکتوبر کے احتجاج کو مؤخر کرنے کے حق میں ہے، صوبائی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ مسلسل احتجاج سے پارٹی ورکر تھک چکا ہے، آرام کا موقع دیا جائے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ضلعی تنظیموں نے 15 اکتوبر کے احتجاج مؤخر کرنے کےلئے صوبائی قیادت کوآگاہ کردیا، وزیراعلی پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد مرکزی قیادت کو آج آگاہ کریں گے۔

چیئرمین بیرسٹرگوہر، اسد قیصر سمیت اہم رہنما15اکتوبر کے احتجاج کو مؤخر کرنے کے حق میں ہیں،پی ٹی آئی کےپی ورکرز کی شکایت ہے پنجاب کی قیادت اور ورکرز احتجاج میں نظر نہیں آتی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مولا نافضل الرحمان نے بھی،پی ٹی آئی قیادت سے احتجاج مؤخر کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close