وزارت داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کی تردید کردی۔
ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحت کی کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ۔ قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ہے ۔ صرف ایک کو اجازت دینا دیگر کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہوگا۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بیرسٹرگوہر نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو خط لکھا، خط میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی درخواست کی گئی، گزشتہ روز وزیرداخلہ سے بیرسٹرگوہر کی ٹیلی فون پر بھی بات ہوئی۔
بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نےدرخواست کاجائزہ لینےکی یقین دہانی کرائی، بیرسٹرگوہر کو ملاقات کی اجازت کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی، سیکیورٹی خدشات کے باعث قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ہے، صرف ایک قیدی کوملاقات کی اجازت دینا دیگر قیدیوں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہوگا۔