Featuredاسلام آباد
پی ٹی آئی کے احتجاج سے گرفتار سرکاری ملازمین سے ابتدائی تفتیش مکمل
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین سے ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی۔ احتجاج میں سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے 82 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
چائنہ چوک سے گرفتار ہونے والے افراد میں خیبرپختونخوا کے کئی ایم پی ایز کے گن مین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے احتجاج سے سرکاری گاڑیاں، ایمبولینس اور واٹرباؤزر بھی قبضے میں لیے۔
سرکاری گاڑیوں اور ایمبولینسز سے متعدد بندوقیں، پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کو گیس ماسک، ہاکیاں، غلیلیں، کانچ کی گولیاں، راڈ اور کیل لگے ڈنڈے بھی ملے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق سرکاری واٹرباؤزر میں موجود پانی میں مرچیں بھی ملائی گئی تھیں۔ اسلحہ، ڈنڈے اور مرچیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال ہونا تھیں۔