پاک فوج کی مہم "علم و ہنر”کے تحت گوادر میں اقدامات کیے جارہے ہیں۔
پاک فوج نےگوادرمیں بنیادی ڈھانچےکی بہتری کےلیےکئی ترقیاتی منصوبےشروع کیے،پاک فوج نے مقامی نوجوانوں کے لیےہنرمند تربیتی پروگرامزکا انعقادکیا ہے۔
پاک فوج نےگوادرمیں گورنمنٹ گرلزہائیرسیکنڈری سکول کوجدید سولرسسٹم فراہم کیا،بجلی وپانی کی بلا تعطل فراہمی کےلیےپاک فوج نےفلٹریشن پلانٹ بھی لگایا، ان اقدامات کی بدولت بجلی کی بندش کے باوجود سکول کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
پاک فوج نےسکول میں کھیل کےمیدان کی بھی تعمیرکا آغاز کردیا ہے،لڑکیوں کوعلم وہنرکی فراہمی کے لیے پاک فوج کا یہ اقدام انتہائی اہم کردارادا کرے گا۔
پاک فوج نے گوادر کےعوام کی فلاح و بہبود کےلیےمختلف سماجی خدمات فراہم کیں،تعلیمی اداروں کی تعمیر وترقی کے لیےپاک فوج نے کئی نئے اسکولوں کی بنیاد رکھ دی ہے،طلباء اور مقامی لوگوں نے پاک فوج کی بےلوث خدمات کو خوب سراہا اور شکریہ ادا کیا۔