Featuredاسلام آباد

ہماری خواہش ہے کہ کل کی کانفرنس کامیاب ہو : ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ہم سب ممالک کا احترام کرتے ہیں ، ہمارے لیے تمام ممالک ہی اہم ہیں، کانفرنس میں 10 ممالک کے رہنما آرہے ہیں

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارا اس وقت سارا فوکس کل کی کانفرنس کو کامیاب کروانے پر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کل کی کانفرنس کامیاب ہو، اس سربراہی کانفرنس کا محور اقتصادی تعاون کا فروغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سربراہی کانفرنس کا محور معاشی کنیکٹیویٹی اور موسمیاتی تبدیلی ہے، کانفرنس کے نیشنل کوآرڈینیٹر نے ایس سی او کا اعلامیہ تیار کیا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ کانفرنس کا اعلامیہ کل لیڈرز کے پاس پیش کیا جائے گا، لیڈرز کل فیصلہ کریں گے کہ اعلامیہ کی کون سی چیز باہر آنی ہے، توقع ہے کہ کل ترقی پذیر ملکوں کےمسائل پر بات ہوگی۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کانفرنس میں 10 ممالک کے رہنما آرہے ہیں، ہمارے لیے تمام ممالک ہی اہم ہیں، ہم سب ممالک کا احترام کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close