Featuredدنیا

صہیونی ریاست کی ایک بار پھر ایران سے انتقام لینے کی دھمکی

نیتن یاہو نے ایران سے انتقام لینے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل نہیں ہوسکا

تل ابیب:ایران خبردار رہے، مہلک اور درست ترین جوابی حملہ زیادہ دور نہیں ، ایران کو بالکل ویسا جواب دیں گے جس کا وہ حق دار ہے

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے دھمکی دی ہے کہ ایران پر بے کم و کاست جوابی حملہ جلد ہونے جا رہا ہے۔

وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ان خیالات کا اظہار یرغمالیوں کے اہل خانہ کے دائیں بازو کے ایک فورم سے گفتگو میں کیا۔

حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کے اہل خانہ ان کی بحفاظت واپسی میں ناکامی پر نیتن یایو اور ان کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات میں یرغمالیوں کے اہل خانہ نے شکایتوں کے ڈھیر لگا دیے اور یرغمالیوں کی اب تک بحفاظت واپسی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

جس پر اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ ایک ایک یرغمالیوں کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے یرغمالیوں کے اہل خانہ کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایران کو مہلک اور عین مطابق جوابی حملہ جلد ہی دیا جائے گا۔

تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایران پر جوابی حملہ کس نوعیت کا ہوگا۔

یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے تھے جو جدید ترین فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے صہیونی ریاست کی سرزمین میں داخل ہوگئے تھے۔

ان بیلسٹک میزائل حملوں نے اسرائیلی فوج کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا اور وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران سے انتقام لینے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل نہیں ہوسکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close