گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب سے ڈینگی بخار کے 172 مریض رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کےمطابق راولپنڈی سے 157ڈینگی بخار کےمریض سامنے آئے، لاہور سے ڈینگی بخار کے 8،جہلم سے 2 گوجرانوالہ،اٹک ،چکوال، سرگودھا،اوکاڑہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہےکہ گزشتہ سات روز کےدوران 904 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،رواں سال صوبےمیں اب تک ڈینگی کے 3771 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت نےانسداد ڈینگی کے لئےتمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔