Featuredسندھ

سندھ حکومت کا کاشتکاروں کو گندم کا بیج مارکیٹ سے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کاشتکاروں کو اعلی کوالٹی کا گندم کابیج مارکیٹ سے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ‎

محکمہ زراعت سندھ نے اعلی کوالٹی کاگندم کابیج مارکیٹ سے 300روپے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ کرلیا، سندھ سیڈ کارپوریشن نے کاشتکاروں کےلئے اعلی کوالٹی کے گندم کے بیج بیسک کی قیمت7ہزار روپے مقرر کردی۔

ایم ڈی،سندھ سیڈ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ہاریوں کےلئے سرٹی فائیڈسیڈگندم کے بیج کی قیمت6ہزار روپے مقرر کردی ہے، کسان محکمہ زراعت کی سیڈکارپوریشن سے منظورہ شدہ گندم کا بیج خریدسکیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہےسندھ سیڈکارپوریشن نے مارکیٹ سے گندم کے بیج کی قیمت 300 روپے کم رکھی ہے، کسان،سندھ سیڈ کارپوریشن کے گھوٹکی، سیٹھارجہ اور کوٹڈیجی کے سرکاری سینٹرز سے گندم سیڈ کا بیج خرید سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close