وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایک دہشتگرد جماعت ہے، اپنے منصوبوں کیلئے بچوں کو استعمال کیا۔ طلبا کو گمراہ کرکے سازش کی گئی۔ ایک ایسے واقعہ کو بنیاد بنایا گیا جس سرے سے ہوا ہی نہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک من گھڑت خبر کو ایشو بنایا گیا، ہم نے واقعے کی گہرائی جاننے کی کوشش کی، ایک بچی کا نام لیا گیا، اس کی تلاش میں ہیں، طلبا کو گمراہ کرکے سازش کی گئی، انتشار کی سیاست ناکام ہونے کے بعد گھٹیا منصوبہ بنایا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ جس سیکیورٹی گارڈ پر الزام لگا اسے سرگودھا سے گرفتار کیا، سازش کے پیچھے کون ہے سب کو جانتی ہوں، سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کن خبریں پھیلائی گئیں، ایک ایسے واقعہ کو بنیاد بنایا گیا جس سرے سے ہوا ہی نہیں، ایک ایسے واقعہ کو بنیاد بنایا گیا جس سرے سے ہوا ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اےکودرخواست دےدی گئی ہے، اس واقعہ میں مدعی پنجاب حکومت کو بننا چاہیے، واقعہ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے، پی ٹی آئی ڈوبتی اور مرتی سیاست کو بچانے کی کوشش میں ہے۔ آپ کی سیاست اتنی گر چکی ہے آپ بچوں کو درمیان میں لے آئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس بچی پر الزام لگایا گیا وہ2اکتوبر سے اسپتال میں داخل تھی، اکتوبرکوواقعہ رپورٹ ہوااس دن بچی کالج میں موجود نہیں تھی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کن خبریں پھیلائی گئیں، جس سیکیورٹی گارڈ پر الزام لگا اسے سرگودھا سے گرفتارکیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، پوری کوشش ہے گھناؤنا جرم کرنے والا نہ بچ سکے، بچی کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گی، تحقیقات تک کالج کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کرنی چاہیے تھی، بچوں کے خلاف جرائم میری ریڈ لائن ہے، گجرات میں بچوں کو ورغلا کر سڑکوں پر لایا گیا، ہماری مخالف جماعتیں بچوں کو سڑکوں پر لے آئیں۔ احتجاج میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔