Featuredکھیل و ثقافت
دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 6 وکٹ پر 239 رنز بنالیے
دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی
ملتان: انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں شدید مشکلات کا شکار، مہمان ٹیم 6 وکٹوں پر 239 رنز بناسکی
قومی ٹیم پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ شدید مشکلات کا شکار انگلینڈ کی ٹیم دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں پر 239 رنز بناسکی
انگلینڈکی جانب سے بین ڈکٹ 114 رنز بنا کر نمایاں رہے، جوروٹ 34، اولی پوپ 29 اور زیک کراولی27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک 9 اور کپتان بین اسٹوکس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کھیل کے اختتام تک پاکستان نے اپنی پوزیشن مضبوط بنالی۔ پاکستان کوپہلی اننگ میں127رنزکی برتری حاصل ہے۔