Featuredاسلام آباد

آئینی ترمیم کے مسودے پر ایک دو دن میں اتفاق ہوجائے گا، خورشید شاہ

آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے کی کوششیں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ کل دن ڈیڑھ بجے ایک بار پھر بیٹھک ہوگی۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اگلا اجلاس میں عمر ایوب، اعجازالحق ، پولین بلوچ، جان بلیدی، امین الحق، بیرسٹرگوہر اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی کمیٹی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ خورشید شاہ نے کہا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ 2 دن تک مکمل ہوجائے گا، آئینی ترمیم کے مسودے پرایک دو دن میں اتفاق ہوجائے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اے این پی، ایم کیوایم اور بی این پی کا ڈرافٹ مل چکا ہے۔ اسپیشل کمیٹی کا اجلاس کل ڈیڑھ بجے ہوگا۔ مزید کہا کہ آئینی کمیٹی میں موجود پی ٹی آئی کے لوگ بے بس ہیں، بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کے پاس کوئی مینڈیٹ ہی نہیں، بار بار ڈرافٹ مانگا لیکن پی ٹی آئی نے ابھی تک ترامیم نہیں دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں طلباء احتجاج میں پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے، پی ٹی آئی نے ارکان پارلیمںٹ کے اغوا کا بتایا،اسپیکر کو آگاہ کردیا، اسپیکر قومی اسمبلی اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close