ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کو جیت کےلیے 261 رنز جبکہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار
دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنائے
ملتان: پاکستان کے 297 ہدف کے تعاقب میں انگلش کھلاڑی مشکلات کا شکار نظر آرہے ہیں۔
دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں پہلی اننگ میں پاکستان کی 366 رنز کی ٹریل کے مقابلے میں انگلش ٹیم 291 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
تیسرے روز کا آغاز ہوا تو پاکستانی اسپنر ساجد خان کا اسپن جادو پھر چل گیا جس کی بدولت انگلینڈ 10 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا کر ڈھیر ہوگیا اور یوں پاکستان کو 75 رنز کی لیڈ حآصل ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
گرین شرٹس تیسرے روز دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس طرح انگلینڈ کو جیت کےلیے 297 رنز کا ہدف ملا ہے۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی طرف سے سلمان علی آغا 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے جبکہ سعود شکیل نے 31، کامران غلام نے 26، محمد رضوان نے 23، صائم ایوب اور ساجد خان نے 22، 22 رنز بنائے تھے۔
دوسری اننگز میں پاکستان کے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں۔
اولی پاپ 21 اور جو روٹ 12 رنز کے ساتھ چوتھے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ انگلینڈ کو جیت کےلیے مزید 261 رنز جبکہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔