Featuredکھیل و ثقافت

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی فتح ، سیریز 1-1 سے برابر

سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں ہو گا

ملتان: پاکستان نے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح حاصل کرلی ، انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 کے انفراد اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، بریڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے۔ کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف 144 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے9 وکٹیں حاصل کیں۔

تین ٹیسٹ کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close