Featuredاسلام آباد

توشہ خانہ کیس :بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 22 اکتوبرکو ضمانت کی درخواست پرسماعت کریں گے،رجسٹرار آفس نےضمانت کی درخواست مقررکرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔

گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث نہ ہوسکی تھی، عدالت نے ایف آئی اے کونوٹس جاری کررکھا ہے،اسپیشل جج سینٹرل نےبشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث گزشتہ سماعت نہیں ہوسکی تھی  ڈویژن بینچ نے احتساب عدالت کو کیس کا حتمی فیصلے سنانے سے روک رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close