تل ابيب: آج صبح لبنان سے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی قیساریا کے علاقے میں واقع ذاتی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ حملہ حزب اللہ کی جانب سے کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ لبنان سے آج صبح کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے مختصر بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ گھر میں موجود نہیں تھے۔
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب کی طرف لبنان سے فائر کیے گئے 2 ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔
ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان سے لانچ کیے گئے ڈرون میں وزیرِ اعظم کی قیصریہ میں واقع نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ حزب اللّٰہ نے گزشتہ روز حماس کے سربراہ یحییٰ ال سنوار کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اسرائیل پر اب حملے مزید تیز ہوں گے۔