Featuredاسلام آباد
اسلام آباد: نجی کالج کے خلاف احتجاج کرنے والے 150 طلباء کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد میں نجی کالج کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈیڑھ سو طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ کوہسارمیں مقدمہ نجی کالج کے پرنسپل کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے،تھانہ کوہسار میں درج مقدمےمیں گرفتار سترہ طلبہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے،مقدمے میں توڑ پھوڑ پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے اور تشدد سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
دو روز قبل طلبا نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع نجی کالج کے باہر احتجاج کیا تھا۔