Featuredپنجاب

نہ کوئی ڈیل کی، نہ کوئی ووٹ دیا، میرا گواہ صرف اللہ ہے، زرقا تیمور

تحریک انصاف کے سینیٹر زرقا تیمور کا کہنا ہے کہ میں نے نہ کوئی ڈیل کی، نہ آئینی ترمیم کےلیے کوئی ووٹ دیا، میرا گواہ صرف اللہ ہے۔

سینیٹر زرقا تیمور نے کہا کہ میں اپنے الفاظ پر آج بھی قائم ہوں، کہنے والے کچھ بھی کہیں، چند ٹکوں کی خاطر نہ پہلے کبھی جھکی نہ آج جھکوں گی، باقی میرے سینے میں جو راز دبے ہیں وہ دبے رہنے دیں۔ آپ سب کی کاوشوں سے آج میرا بیٹا گھر واپس آگیا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ یاد رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اپوزیشن ممبرز ایوان میں حکومتی بینچوں پر براجمان تھے جن میں عثمان علی ، مبارک زیب، ظہور قریشی اور اورنگزیب کھچی شامل تھے۔

مبینہ طور پر اپوزیشن کے مزید 4 ارکان حکومتی لابی میں بھی موجود تھے جو ایوان میں نہیں آئے۔ ارکان میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی، ریاض فتیانہ ، مقداد حسین اور اسلم گھمن شامل تھے۔

تاہم، ترامیم منظور ہونے کے بعد زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا ، میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ زین قریشی نے پی ٹی آئی قیادت اور حلقے کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اس ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close