Featuredاسلام آباد

کون بنے گا نیا چیف جسٹس؟ سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز کے ناموں پر غور آج ہوگا

سپریم کورٹ آف پاکستان کےلیے نئے چیف جسٹس کیلئے 3 سینئر ترین ججز کے ناموں پر غور آج ہوگا۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی بیٹھک شام 4 بجے لگے گی۔ خواجہ آصف، احسن اقبال، بیرسٹر گوہر سمیت 12 ارکان نئے چیف جسٹس کیلئے نام فائنل کریں گے۔

کمیٹی میں ن لیگ کے 4، پیپلزپارٹی کے 3، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے مشترکہ طور پر 3، جے یو آئی اور ایم کیوایم کا ایک ایک رکن شامل ہے۔ کمیٹی کو دو تہائی اکثریت سے نئے چیف جسٹس کی نامزدگی کا کام بھی آج ہی مکمل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چھبیسویں ترمیم صبح آئین کا حصہ بنی، نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے شام ڈھلے تک 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی بن گئی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 8 ایم این ایز اور 4 سینیٹرز کمیٹی کے رکن ہیں۔

متناسب نمائندگی کے لحاظ سے ارکان نامزد کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے بڑی پارلیمانی جماعتوں کو خطوط لکھے ۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹ سے اعظم نذیر تارڑ، قومی اسمبلی سے خواجہ آصف، احسن اقبال اور شائستہ پرویز ملک شامل ہیں، پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سے راجا پرویز اشرف اور نویر قمر جبکہ سینیٹ سے فاروق ایچ نائیک کا نام دیا ۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کمیٹی کے رکن قومی اسمبلی سے ایم کیو ایم کی رعنا انصار، جبکہ اپوزیشن سے بیرسٹر گوہر اور حامد رضا پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی کو دوتہائی اکثریت سے آج ہی نئے چیف جسٹس کا نام فائنل کرکے وزیر اعظم کو بھیجنا ہوگا۔ وزیر اعظم فائنل کیا گیا نام منظوری کیلئے صدر مملک کو ارسال کرینگے اور صدارتی منظوری کے بعد نئے چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close