Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےلیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں رات گئے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کااجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے آج پارلیمانی خصوصی کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنماشیخ وقاص اکرم کے مطابق پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن خصوصی کمیٹی میں شرکت نہیں کرے گا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے اراکین کیخلاف سخت کارروائی کی منظوری اور ترمیم کوووٹ دینے والے اراکین کی رکنیت منسوخی سمیت تادیبی کارروائی پر اتفاق کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ پارٹی سے روابط منقطع کرنے والے دیگر اراکین کو شوکاز نوٹسز اجرا کی بھی منظوری اور روابط منقطع کرنے، حکومتی حلقوں سے روابط ودیگرمعاملات پرپوزیشن واضح کرنے کا کہا جائےگا۔

شوکاز نوٹس کے جوابات کی روشنی میں ان کے آئندہ کے مستقبل کا تعین کیاجائے گا جبکہ بیرسٹرگوہر نے بھی کہا کہ سیاسی کمیٹی نے پارلیمانی خصوصی کمیٹی اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیاہے اور ہم پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے فیصلوں پرعمل کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close