Featuredپنجاب

وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 11 ماہ بعد بالاخر نیشنل این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہوگئی، سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائی اور ڈیجیٹل رائٹس کے تحفظ کا آغازہوگیا۔

ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پروپیگنڈے پرکارروائی ہوگی، سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو5 سے 15سال تک قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ این سی سی آئی اے سائبرکرائمز پر کارروائی کیلئے عالمی اداروں سےرابطےکی مجاز ہوگا۔

نگراں حکومت نےدسمبر2023میں این سی سی آئی اےکےقیام کی منظوری دی تھی، ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ ختم، متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں ڈیوٹی کریں گے۔ کابینہ نے این سی سی آئی اے کے رولزکی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعےدی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close