وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اقوام متحدہ سےمنسوب دن پر پیغام میں کہا اقوامِ متحدہ امن، انسانی حقوق اورترقی کیلئے امید کی کرن ہے ۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ سے منسوب دن یکجہتی، امن اور تعاون کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے ۔اقوام متحدہ نے دنیا بھرمیں غربت، جہالت، اور ناانصافی کیخلاف جدوجہد کی ہے ۔پاکستان اقوامِ متحدہ کے بنیادی مقاصد سےگہری وابستگی رکھتا ہے
ذمہ دار اور سرگرم رکن کی حیثیت سے پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کی ہے پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پرعالمی امن اور ترقی میں اپنا کردارادا کرتا رہیگا۔عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئےعالمی برادری کیساتھ تعاون کومستحکم کریں گے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔