Featuredاسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کرآئیں گے وہ اپنے وکلا کے ساتھ میٹنگ کرلیں گے۔

جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کو آپ عدالت میں پیش کرینگے تو یہ عدالت عالیہ ہوگی، آپ سیکیورٹی کے انتظامات کریں اور بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں لائیں۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگرآپ نہیں لائیں گے تو وجہ بتائیں گے، تو کل آپ عدالت کو بتائیں گے کہ کیوں پیش نہیں کرسکے، جس سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سےنہیں لائیں گےاس سےمتعلق عدالت کومطمئن کریں گے۔

اس سے قبل عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وکلا کی آن لائن میٹنگ کرانے کا حکم دے دیا تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےاس آرڈرپراعتراض اٹھادیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ توہین عدالت کیس میں عدالت ایسا آرڈرپاس نہیں کرسکتی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےوزارتِ داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل آفس کو بھی عدالتی معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close